پارلیمان بریگزٹ کو مسترد نہ کرے: وزیراعظم تھریسامے
لندن (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے مطابق یہ امر یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ برطانوی پارلیمان بریگزٹ کو بلاک کرنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے نئی قانون سازی سے متعلق اپنی پالیسیوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے کردار کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔