عمران نے اپنی بیٹی کو چھپایا الیکشن کمشن نااہل قرار دے: عابد شیر علی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پریشان کیوں ہو رہی ہے ریحام خان عمران خان کی داستان عشق پر مبنی کتاب چھاپ رہی ہے ابھی تو اس داستان کی جھلکیاںآنا شروع ہوئی ہیں وہ عیدالفطر کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی بیٹی کو چھپایا الیکشن کمشن نااہل قرار دے۔