• news

سعودی عرب: 4روز کے دوران ٹریفک حادثات میں 49 افرادہلاک و زخمی

ریاض(اے پی پی) سعودی عرب میں مصروف شاہراہ پر 4 روز کے دوران پیش آنے والے حادثات سے 49 افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر کے ترجمان محمد الشہری نے بتایا ہے کہ عسیر شہر کی مصروف شاہراہ پر گزشتہ چار روز کے دوران پیش آنے والے حادثات کے نتیجہ میں مجموعی طور پر 49 افراد سزخمی ہوئے جبکہ ان میں سے 11افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کراتے ہوئے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ سعودی عرب میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق قنفذہ شہرکے علاقے الصرح قریہ میں اللصبح ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں ماں باپ بیٹیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے کہا کہ آگ ایک منزلہ مکان میں لگی جہاں7افراد موجود جن میں سے 3 افراد محفوظ رہے، محفوظ رہنے والوں میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں فوری امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیج دی گئیں جس نے آگ پر قابو پا لیا۔

ای پیپر-دی نیشن