• news

دہشت گردی ‘ ہراساںکئے جانے کا ڈر امریکی محکمہ خارجہ کی امریکی شہریوں کو روس کے سفر سے گریز کی ہدایت

واشنگٹن (صباح نیوز)''دہشت گردی اور ہراساں کیے جانے'' کے ڈر کے پیش نظر، امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کو روس کے سفر سے متعلق انتباہ جاری کرتے ہوئے پروگرام پر ''نظرثانی'' کرنے کے لیے کہا ہے۔سفر کے بارے میں انتباہ ہفتے کو جاری کیا گیا، ایسے میں جب روس ملک بھر کے 11 مقامات پر عالمی کپ کے کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ''بڑی سطح کی بین الاقوامی تقریبات، جیسا کہ عالمی کپ، دہشت گردی کے نشانوں کا من پسند ہدف بن سکتی ہیں۔''بیان میں کہا گیا ہے کہ ''عین ممکن ہے کہ دہشت گرد ایسے مقامات پر حملہ کریں جہاں یہ تقریبات منعقد ہو رہی ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن