عالمی ادارہ صحت نے ویڈیو گیمز کی لت کو بیماری تسلیم
لندن (بی بی سی) عالمی ادارہ صحت نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک یا ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت کو باقاعدہ طور پر ایک ذہنی بیماری تسلیم کر لیا ہے۔ ادارے نے ’گیمنگ ڈس آرڈر‘ کو بیماریوں کی تازہ ترین فہرست میں شامل کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ایسی فہرست اس سے قبل 1992ء میں شائع کی گئی تھی۔ ویڈیو گیمز بنانے والی صنعت نے ان ثبوتوں کو چیلنج کیا ہے جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ معترضہ اور غیرحتمی ہیں۔