• news

یمنی فوج کی صعدہ میں باقم کے محاذ پر فاتحانہ پیش قدمی

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکری فوج نے ایک ویڈیو میں صعدہ گورنری کے علاقے باقم اور پہاڑی سلسلے الوعواع میں حوثی باغیوں کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باقم کے محاذ پر مزید اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ تازہ کارروائی میں کم سے کم 22 حوثی جنگجو ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ باغیوں کے قبضے سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔عرب لیگ نے حوثیوں کے انقلاب کے خاتمے کیلئے عرب اتحاد کی حمایت سے متعلق یمن کی درخواست کی تائید کردی۔باغیوں کے خلاف باقم میں جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے لیے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ شہر صنعاء پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنے اس دورے کے دوران الحدیدہ کی بندرگاہ پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی چڑھائی کے بعد کی صورت حال پر ایران نواز حوثی ملیشیا سے بات کریں گے۔ وہ ملیشیا سے مذاکرات کے دوران یہ تجویز کرنا چاہتے ہیں کہ الحدیدہ سے اْس کے جنگجْو پیچھے ہٹ جائیں تا کہ عام شہریوں کے جان و مال کو بچایا جا سکے۔ حوثی ملیشیا الحدیدہ پر 2014 سے انتظامی کنٹرول رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن