• news

شاہدرہ: کھانا بناتے پریشر ککر پھٹ جانے سے 18 سالہ لڑکی زخمی، ہسپتال داخل

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ میں پریشر ککر پھٹ جانے سے اٹھارہ سالہ لڑکی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ جواں سال لڑکی نجمہ بی بی اپنے گھر میں پریشر ککر پر کھانا تیار کر رہی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث لڑکی بری طرح جھلس گئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن