موٹرسائیکل رکشہ میں اچانک آگ لگنے سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ شاہدرہ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ میں اچانک آگ لگ جانے سے خاتون سمیت دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ موڑ سے موٹر سائیکل رکشہ سواریاں لے کر رانا ٹائون جارہا تھا کہ غلہ منڈی شاہدرہ کے قریب پہنچا تو اچانک آگ لگ گئی جس کی زد میں رکشہ سوار خاتون فرزانہ بی بی اور نوجوان علی عارف جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال دخل کرا دیا۔