ملزمان نے چوری کی بھینس کو ذبح کر کے بچھڑا ویرانے میں پھینک دیا
چک امرو( نامہ نگار) شکرگڑھ کے محلہ مردووال کے قریب سے رات گئے نامعلوم ملزمان نے بھینس چوری کرکے ذبح کر کے عید کے لئے گوشت فروخت کرنے کا پلان کر رکھا تھا سفاک قصابوں نے آٹھ ماہ کی حاملہ بھینس اور ڈیڑھ سال کی بچھڑی کو ذبح کیا اور بھینس کے پیٹ میں 8ماہ کے بچھڑے کو ویرانے میں پھینک دیا بھینس کے مالک نصیر احمد نے بھینس کو تلاش کرنا شروع کیا تو اسے بھینس کی دم اور مردہ بچہ ملا جسکی اس نے سٹی پولیس شکرگڑھ کو اطلاع دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔