• news

اراضی سے مٹی اٹھانے سے منع کرنے پر زمیندار قتل، 50 سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق

فیروزوالا (نامہ نگار) چک 43 کے رہائشی زمیندار ذکاء اللہ 45 سالہ نے اپنے کھیت سے مٹی اٹھانے سے فیاض اس کے ساتھی کو منع کیا جس کا انہیں رنج ہوا۔ ٹرو کے روز ذکاء اللہ گھر کے قریب کھڑا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد فیاض اور فیصل وغیرہ مسلح ہو کر آئے جنہوں نے فائرنگ کرے زمیندار ذکاء اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کے بھائی احسان اللہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں شاہدرہ کے علاقے میں 50 سالہ شہری رانا محمد اقبال اپنے گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق۔ تینوں کی نعش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ خون جائے وقوعہ پر موجود تھا۔ مقتول کے بیٹے اسد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے وقت اس کا باپ گھر اکیلا تھا نامعلوم افراد نے اسے قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن