• news

کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق

لاہور (نامہ نگار)گجر پورہ کے علاقہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جس پربچے کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کرکے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گجر پورہ کے رہائشی 14 سالہ زین کو جسم پر الرجی کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ ورثاء کے مطابق ہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کے کچھ دیر بعد زین کی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گیا ہے۔ جس پر لواحقین نے شدیداحتجاج کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی ہے ۔ مظاہرین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن