چوری و ڈکیتی کی وارداتی، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
ساہیوال+ گگومنڈی (نامہ نگاران) ڈکیتی چوری کی وارداتوں کے دوران کئی شہری لٹ گئے۔ فتح شیر کالونی سے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اویس اشرف گیلانی کے گھر سے نامعلوم چور 4لاکھر 32ہزار روپے مالیت کے زیورات وغیرہ لے گئے۔چک نمبر 54/5-Lسے صدی احمد وغیرہ چھ ملزمان انوار حسین کے احاطہ سے 90ہزار روپے نالیت کے مویشی چوری کر کے لے گئے۔ علاوہ ازیں نامعلوم چور مین بازار میں واقع موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہو گئے اور دکان میں موجود 5 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون مالیتی 3 لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے واردات کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔