شاہدرہ کے علاقہ میں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچی زخمی
لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ٹرو کے روز اندھی گولی سر میں لگنے سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ شاہدرہ ٹائون کے رہائشی اختر کی 8سالہ بیٹی زینت ٹروکے روز گھر کی چھت پردیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہی تھی کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی سر میں لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔اسے اہلخانہ نے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے۔