8 سماج دشمن عناصر گرفتار، پونے 2 کلوگرام چرس، شراب اور اسلحہ برآمد
سیالکوٹ(نامہ نگار)پولیس نے پونے دو کلو گرام سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حاجی پورہ پولیس نے چاند چوک سے علی محمد سے ایک کلوپانچ سو بیس گرام چرس،طارق مسیح سے325گرام چرس، رنگپورہ پولیس نے رضوان سے تین بوتل شراب، کوٹلی سیدا میر پولیس نے گجرال پلی سے شفقت محمود سے پندرہ لیٹر شراب ، تھانہ ائیرپورٹ نے قصبہ مانک چند سے اسد سے پستول ، سٹی پسرور پولیس نے ذوالفقار ، وقار علی اور شہزادسے چار چارلیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔