• news

مسلم لیگ ن کے منشور میں ماحولیاتی تبدیلیوں‘ پانی کے معاملہ پر خصوصی توجہ رکھی جائے‘ شہبازشریف کل لندن سے واپسی

لاہور (خصوصی رپورٹر) شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کے معاملہ پر خصوصی توجہ رکھی جائے۔ مسلم لیگ (ن) کی منشور کمیٹی کااجلاس گزشتہ روز ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں کاربن کے نکاس، جنگلات کے کٹاو¿ کو روکنا ہوگا، پانی کی بہترین مینجمنٹ کرنا ہوگی اور ماحولیاتی آلودگی کے پاک توانائی کا حصول ممکن بنانا ہو گا، موسمیاتی تبدیلیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں ایسی فصلوں کی اقسام پر تحقیق کرنا ہو گی جو گرم موسم اور خشک سالی میں بھی بہترین فصل دے سکیں۔ ہمیں ایسے علاقوں میں ریلیف پروگرام شروع کرنا ہونگے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ان ریلیف پروگرام میں غریب اور محروم طبقوں پر زیادہ توجہ دینی ہوگی۔ مستحکم معاشی ترقی کے حصول.کیلئے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نبٹنا ہوگا،اپنی مستقبل کی پلا ننگ کرتے ہوئے ہمیں یہ مدنظر رکھنا ہو گا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والا ساتواں بڑا ملک ہے۔ ہمارا پاکستان کی عوام سے وعدہ ہے کہ اگر جولائی 25 کے انتخابات میں ہمیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ ملتا ہے تو ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبٹنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ مجھے شدید تشویش ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں نے ہمارے غذائی تحفظ اور پانی کے بحران کو سنگین بنا دیا ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ نے ہماری معیشت کیلئے سنگین خطرات پیدا کر دئیے ہیں کیونکہ ہم ایک زرعی ملک ہیں اور زراعت ان تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں اضافہ ہمارے عوام کی صحت کیلئے بھی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تنہا ماحولیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافے جیسے مسائل کا شکار نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کا پورا خطہ ان مسائل کا شکار ہے اسی لیے ان سے نبٹنے کیلئے خطہ کے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ 2009ءمیں نیپال نے ماو¿نٹ ایورسٹ پر گلیشیئر کے پگھلنے پر کابینہ کا اجلاس کیا۔اسی طرح مالدیپ نے زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے اور سطح سمندر بلند ہونے پر کابینہ کے اجلاس کئے تاکہ اس جانب عالمی توجہ دلوائی جا سکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پیرس کلایمٹ معاہدہ کو آگے بڑھا یا جائے اور تمام ممالک مل کر ماحولیاتی آلودگی موسمیاتی تبدیلیوں اور اس جیسے دیگر چلیلنجز سے نبٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ علاوہ ازیں شہبازشریف کل 21جون جمعرات کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔
شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن