عمران کو اعتراض تھا تو مجھ سے بات کرلیتے، کسی کے کہنے پر عہدہ نہیں چھوڑوں گا: گورنر خیبر پی کے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے میری بطور گورنر تبدیلی کے مطالبے پر افسوس ہوا۔ کسی کی خواہش پر عہدہ کیوں چھوڑوں۔ مجھے آئینی عہدہ سونپا گیا۔ جو بھی کیا آئین کے مطابق کیا۔ آئندہ بھی جو کروں گا آئین کے مطابق ہی کروں گا۔ اگر کوئی اعتراض تھا تو عمران خان مجھ سے براہ راست بات کرلیتے۔ کسی کے کہنے پر عہدہ نہیں چھوڑوں گا۔
گورنر خیبر پی کے