• news

;اسحاق ڈار انکوائری میں طلبی کے باوجود نیب راولپنڈی آفس میں پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار فور جی موبائل سروس کے مبینہ غیرقانونی ٹھیکہ سے متعلق انکوائری میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طلبی کا سمن ان کی منسٹرز انکلیو کی رہائشگاہ پر بھجوایا گیا ¾سمن میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، فور جی موبائل سروس کے غیرقانونی ٹھیکہ دینے سے متعلق تفتیش کرنا ہے، منگل کو ہی نیب راولپنڈی کے دفتر میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں تاہم اسحاق ڈار کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ خود پیش ہوئے نہ ہی ان کی طرف سے کوئی نمائندہ پیش ہوا۔ نیب تفتیشی ٹیم سابق وزیر خزانہ کا راہ دیکھتی رہی۔یاد رہے احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق نیب ریفرنسز کی سماعت بھی جاری ہے جس میں سابق وززیر خزانہ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
اسحاق ڈار/ نیب

ای پیپر-دی نیشن