لندن: ٹیوب سٹیشن پر دھماکہ، 5افراد زخمی، دہشت گردی کا امکان مسترد
لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن کے ساﺅتھ گیٹ ٹیوب سٹیشن پر دھماکے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ برطانوی پولیس نے دھماکے میں دہشت گردی کا امکان مسترد کر دیا اور کہا ہے دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا۔ دھماکے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ لندن ایمبولینس سروس کے مطابق دھماکے میں 5افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لندن/ دھماکہ