• news

والدہ کی حالت زیادہ اچھی نہیں‘ مریم : اللہ ہی سے امید ہے : نوازشریف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر 24 گھنٹے بیگم کلثوم نواز پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ابھی وینٹی لیٹر نہیں ہٹا سکتے۔ مریم نواز اور بیٹے مستقل کلثوم نواز کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور طارق شفیع نے کلثوم نواز کی عیادت کی۔ بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر 6 روز ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نواز کے اعضاءٹھیک کام کررہے ہیں۔ وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں۔ ہسپتال میں مریم نواز نے کہا والدہ کی حالت زیادہ اچھی نہیں۔ ہر کسی سے اپیل ہے امی کیلئے دعا کریں۔ امی کی صحت سے متعلق اللہ ہی سے امید ہے جس جس نے بھی امی کیلئے دعا کی اس کا شکریہ۔ نواز شریف نے بھی دعاﺅں پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کلثوم نواز کی صحت سے متعلق اللہ ہی سے امید ہے۔ جس جس نے بھی کلثوم نواز کیلئے دعا کی ان کا شکریہ۔
کلثوم نواز

ای پیپر-دی نیشن