• news

برازیلین فٹبالر نیمار کو پریکٹس سیشن سے باہر بٹھا دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) برازیلین فارورڈ نیما ر کو زخمی ہونے کی وجہ سے ٹریننگ کے دوران کیمپ سے بھی باہر بٹھا دیا گیا ۔ برازیل کا مقابلہ پرسوں سویڈ ن سے ہو گا۔ 26سالہ سٹارکھلاڑی پہلے میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔ دائیں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے وہ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے ۔ پریکٹس کے دوران جیسے ہی انہیںتکلیف محسوس ہوئی وہ فوری ڈاکٹر کے پاس گئے ‘امکان ہے کہ وہ ٹھیک ہو کر آج پریکٹس میں حصہ لیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن