میچ فکسنگ : ارجنٹائن کے ٹینس سٹار نیکو لیس ککر پر 6سال کی پابندی ‘25ہزار ڈالر جرمانہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے ٹینس سٹار عالمی نمبر 100نیکو لس ککر کو میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر 6سال کی پابندی عائد کر دی گئی ۔ ان کو 25ہزارڈالر جرمانہ بھی کیا گیا ہے ۔ 25سالہ کھلاڑی نے 2015ء میں میچ فکسنگ کی تھی ۔ انہوں نے الزامات کی تحقیقات کے دوران تعاون بھی نہیں کیا ہے ۔ بعد ازاں اپیل پر تین سالہ کی پابندی معطل کر دی گئی جس کا مطلب ہے کہ وہ مئی 2021ء میں کھیل کے میدان میں واپس آسکیں گے ۔