اسلام آباد میں سی پیک کے تحت صنعتی زون کا قیام خوش آئند ہے:شفیق نقی
لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شفیق نقی نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب سی پیک کے تحت صنعتی زون قائم کرنے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے قریب اقتصادی زونر میں 120کے قریب انڈسٹریز کے قیام کے لیے پلاٹ ڈوپلپ کے جائیں گے جہاں غیر ملکی سرمایہ کار نئی صنعتیں قائم کریںگے جس سے روزگار کے ہزاروں مواقع دستیاب ہوںگے انہوںنے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریارحافظ عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق نقی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے ترجیحی طور پر ایسے مقامات کا انتخابات کیا جارہا ہے جن تک رسائی آسان ہونے کے ساتھ ساتھ قریبی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں اور اقتصادی زون میں بجلی ،گیس اور پانی سمیت دیگر مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی میں بھی کسی قسم کا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔