سی ٹی او نے ہنڈا اٹلس کے تعاون سے ایس او ایس سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے عید کا دن ایس او ایس ویلج سکول کے بچوں کے ساتھ گزارا سٹی ٹریفک پولیس کے افسران، اٹلس ہنڈا کے محمد عثمان اور ٹی آڑ ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان بھی سی ٹی او کے ہمراہ تھے۔ سی ٹی او نے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ایس او ایس سکول کے بچوں اور سٹاف میں تحائف، قیمتی سالز، پھول اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں سٹرک پر دوران سفر ٹریفک قوانین پر عمل کرکے مہذب قوم ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔ شہریوں کو بھی احساس ِ ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اپنے اور دوسرے شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنانا چاہئے۔