• news

گالی گلوچ، الزام تراشی سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا: افتخاراحمد

نارنگ منڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما چودھری افتخار احمد بٹر نے کہا ہے کہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح و نصرت کی نوید لے کر طلوع ہو گا حلقہ این اے 119،این اے120اور پی پی 135میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی کیونکہ ان حلقوں کے غیور عوام اپنے قیمتی ووٹ کو رانا تنویر حسین کی امانت سمجھتے ہیں اس لیے مسلم لیگ ن کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین ،رانا افضال حسین اور چودھری حسان ریاض نے ہمیشہ دل و جان سے عوامی خدمت کی ہے اور عوام ان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ دھرنااور یوٹرن کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے پہلے ہی مسترد کیا تھا حالیہ الیکشن میں بھی ان کی بھڑکوں کا بھرم کھل جائے گا، گالم گلوچ الزام تراشی اور دوسروں کو چور ڈاکو کہنے سے زبان چل سکتی مگر سیاست نہیں اور نہ ہی عوام کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں تاکہ ملک بھر میں کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن