متعدد برادریوں،تاجروں کونسلرز کا سجاد ڈوگر کی حمایت کا اعلان
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) پی پی 143سے امیدوار میاں سجاد باقر ڈوگر نے حلقہ کی عوام کے اعزاز میں ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں حلقہ بھر سے سینکڑوں ووٹرز اور بڑے
سیاسی نامور افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف برادریوں کے سربراہان، کونسلرز، تاجروں، چیئرمین یونین کونسلز اور حلقہ بھر سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنی مکمل حمائت کا یقین دلایا۔ عید ملن پارٹی سے میاں سجاد باقر ڈوگر، میاں عمران حیدر ڈوگر۔ میاں بابر رضا ڈوگراور یونس بھٹی سمیت درجن سے زائد افراد نے خطاب کیا۔