• news

بجلی کے نام پر ووٹ لینے والے کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے: رانا اسلم خان

جمبر (نامہ نگار)پھول نگر کو حقیقی معنوں میں پھول نگر بنائیں گے جو بھی فنڈ ہو گا ، آپ عوام کے سامنے ہو گا ،ایک ایک ر وپیہ علا قہ کی ترقی کے لئے استعمال ہو گا ۔ تھا نہ کلچر کا خاتمہ اور تعلیم صحت کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے یہ با تیں تحریک انصاف کا پی پی 181کے اُمیدوار رانا محمد اسلم خاں نے محلہ صابر ی میں بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نام پر ووٹ لینے والوں کو شرم آنی چاہیے کہ اب وہ کس منہ سے عوام کے پا س جائیں گے ۔ اس سے بڑھ کر اور کیا شرم کی بات ہو سکتی ہے کہ عوام سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ایک موقع اور دو ۔ مجھے کیوں نکالا کہنے والوں نے چھتیس سال اقتدار میں گزارے مگر آج تک ووٹر کو عزت نہیں دی ، اس موقع پر تحریک انصاف کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر رانا ندیم اسلم خاں ، رانا اظہر فیاض خاں ، رانا شہباز ، زاہد نائب جو ئیہ ، اصغر جو ئیہ ،محمد ایو ب ، منور حیات کے علا وہ سینکڑوں کارکنا ن مو جود تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن