این اے 154 ملتان کے سینکڑوں کارکنوں کا بنی گالہ میں سکندر بوسن کی تحریک انصاف میں شمولیت کیخلاف احتجاج
اسلام آباد (آئی این پی ) ملتان کے حلقہ این اے 154 کی کئی یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بنی گالہ پہنچ کر سکندر بوسن کی پارٹی میں شمولیت کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے درجنوں بسوں اور گاڑیوں پر ملتان سے مارچ شروع کیا اور وہ دو روز قبل بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سابق وفاقی وزیر خوراک و زراعت اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنما سکندر بوسن کی مذمت کیے جانے پر مشتمل نعرے درج تھے۔
احتجاج