• news

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (اے این این)تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے سپلائی بڑھائے جانے کا امکان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔ دو روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل 1 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل کمی کے بعد 65 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی اور عرب خام تیل ڈیڑھ ڈالر کمی کے بعد 75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن