مہران بنک کمشن رپورٹ غائب ہو گئی، بعض ذرائع کا دعویٰ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اصغر خان کیس کے ریکارڈ میں مہران بینک کمیشن رپورٹ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی زیرصدارت اصغرخان کیس کی تفتیشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے۔ 3گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں صحافی حامد میر کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حامد میر نے سپریم کورٹ میں مہران بنک کمیشن کی رپورٹ جمع کرائی تھی، جو غائب ہو گئی ہے۔