• news

جعلی فیس بک اکائونٹس کی الیکشن پر اثراندازی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست‘ تجاویز طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مقامی شہری شاہد جمال تبریزی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے الیکشن پر اثرانداز ہوا جا سکتا ہے۔ فیس بک جعلی اکائونٹس سے الیکشن کی شفافیت اثر انداز ہو سکتی ہے جس سے ملک کی باگ ڈور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں آ سکتی ہے۔ عدالت پی ٹی اے کو جعلی فیس بک اکاؤنٹس ہٹانے کاحکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار کو اس حوالے سے تجاویز پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن