• news

بھارتی ہٹ دھرمی: مسئلہ کشمیر پر سہ فریقی مذاکرات کی چینی پیشکش ماننے سے انکار

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے مسئلہ کشمیر پر چین کی سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی، مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت کا دوطرفہ مسئلہ ہے تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے مسئلہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر چین کی سہ فریقی مذاکرات کی پیشکش ٹکرا دی، وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ کہتے ہوئے چین کے سفیر لوو جھاو ہوئی کے سہ فریقی مذاکرات کے مشورے کومسترد کردیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مکمل طورپر دو طرفہ ہیں اور اس میں کسی بھی تیسرے فریق ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان بھارت دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی امید رکھتا ہے، باہمی اعتماد میں اضافہ کریں گے، مذاکرات اور مشاورت کا عمل جاری رکھتے ہوئے تعلقات کو استوار کریں گے، چین خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، مذاکرات اقتصادی اور تجارتی معاملات پر متفق ہونے سے کہیں زیادہ مضبوط ہونے چاہئیں۔ دونوں ممالک اور دیگر ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات خطے میں استحکام کے لئے اہم ہیں۔ چین تمام جماعتوں کے ساتھ کام جاری رکھنے اور تعاون کے ذریعہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی صحت مند ترقی میں اپنا حصہ بنانا جاری رکھے گا۔امریکی رویہ زیادہ تر ممالک کے لئے عدم اطمینان کا باعث ہے امریکہ اسے اچھی طرح جانتا ہے۔ امریکی ٹیکس جمع کرنے کی حالیہ اعلان پر رسمی سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اقتصادی اور تجارتی معاملات پر متفق ہونے سے کہیں زیادہ مضبوط ہونے چاہئیں۔ہم ہمیشہ وکالت کرتے ہیں کہ چین اور امریکہ نے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعہ اقتصادی اور تجارتی معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالا جائے۔چین اپنے مفادات اور جائز حقوق کی ہر طرح سے حفاظت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن