شجاعت بخاری کے قتل پر کشمیر ی اخبارات میں خالی اداریے
سرینگر (نیٹ نیوز)سینئر صحافی اور رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کے قتل کے احتجاج میں مقبوضہ کشمیر سے نکلنے والے مختلف انگریزی اور اردو اخباروں نے اپنا ادارتی کالم بلینک شائع کیا ،ساتھ ہی کچھ اخبارات نے اپنے ادارتی کالم کو سیاہ کر دیا۔احتجاج میں اداریہ خالی یا سیاہ چھوڑنے والوں میں کشمیر کے بڑے اور نامور اخبارات شامل تھے۔ان اخباروں میں رائزنگ کشمیرکے علاوہ انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر ،کشمیر ٹائمس،کشمیر ریڈراورکشمیرآبزرور جبکہ اردو اخباروں میں روزنامہ چٹان ،روزنامہ روشنی ،تعمیل ارشاداور روزنامہ آفتاب شامل تھے۔