عدلیہ مخالف ریلی ، 2 ملزموں کا اعتراف جرم، 2 کا انکار، بیان قلمبند
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف احتجاج اور ریلی نکالنے کیخلاف دائر درخواست پر ملزموں سابق ایم این اے شیخ وسیم، احمد لطیف، ناصر خان اور جمیل خان کے بیان قلمبند کر دئیے۔ عدالت نے ملزموں کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے 25 جون کو طلب کر لیا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ ناصر خان اور جمیل خان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بیان قلمبند کرایا۔ سابق ایم این اے شیخ وسیم اور احمد لطیف نے جرم سے انکار کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرائے۔ گزشتہ سماعت پر سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت دو ملزموں نے بیانات ریکارڈ کرائے تھے۔ توہین عدالت کی درخواست قصور بار ایسوسی ایشن کے صدر نسیم مرزا نے دائر کر رکھی ہے۔