جعلی پو لیس مقا بلے میں ہلا ک مقصود کے اہلخا نہ پر دبا ئو ڈ الے جا نے کا انکشاف
کراچی(کرائم رپورٹر)شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے جعلی مقابلے کا نشانہ بننے والے مقصود کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دبا ئو ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیں ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔مقصود قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد اہل خانہ نے سماجی رہنما جبران ناصر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر مقتول مقصود کے اہل خانہ نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقصود کے وکیل جبران ناصر نے حکومتی مشینری کوآڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ انصاف کے لیے متاثرہ خاندان سے صرف ہمدردیاں جتائی گئیں، عملی اقدام کسی نے نہیںکیا۔مقصود کے والد شیر محمد کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے صلح کے لیے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ ملزمان بھاگ نہ جائیںانکے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔جبران ناصر کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو وزیر داخلہ سندھ کو خط لکھا گیا تھا۔ ملزمان کیلئے کہا گیا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہوگی اور نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے مگر اب تک ایسا کچھ نہیں ہوا۔مقصود کی بہنوں بے نظیر اور طیبہ نے چیف جسٹس اور نگراں وزیر اعلیٰ سے انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ مقصود کو مبینہ پولیس مقابلے میں 20جنوری کو شارع فیصل پر قتل کیا گیا تھا۔