کرپشن کے الزام میں 10برس پیشیاں بھگتنے والا عدالتی اہلکا ر ناکافی شواہد پر بری
لاہور ( نامہ نگار ) سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور نے 10 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فاضل جج نے کرپشن کے الزام میں دس برس سے پیشیاں بھگتنے والے عدالتی اہلکار کو بری کر دیا۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن نے ناکافی شواہد کی بنا پر سابق سول جج کے اہلمد کو بری کردیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن 10سال میں ملزم پر جرم ثابت نہ کرسکا۔ ملزم ارشد سلیم کے خلاف اینٹی کرپشن حکام نے کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہوا تھا۔ گزشتہ روز سماعت کے بعد فاضل جج نے سابق سول جج کے اہلمد فاروق احمد کو بری کردیا۔