• news

اداروں کا احتساب عوامی سطح پر ہونا چاہئے: مصدق ملک

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اداروں کا احتساب بھی اندرونی طور پر نہیں بلکہ عوامی سطح پر ہونا چاہئے۔ دوسرے کے با پ کے متعلق بات کرنیوالوں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے باپ کے بارے میں بھی بات ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ تمام جائیداد مریم نواز کے نام بعد میں کی گئی ہو جب انہوں نے اس بات سے انکار کیا تھا اس وقت ان کو والدین کی طرف سے جائیداد میں حصہ نہ ملا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے آج سے 15سال پہلے اپنے اثاثے پیش کئے تھے جن کی قیمت 8کروڑ روپے تھی لیکن اگر اب بھی جولوگ اہم عہدوں پر ہیں اگر ان کے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے تو پھر ان کے اثاثوں کاموازنہ ان لوگوں کے اثاثو ں کے ساتھ کیا جائے جو ساری زندگی کاروبار کرتے ہیں۔ اشرافیہ کے اثاثے سامنے آنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن