فیصل آباد : ایک دوسرے کے مدمقابل باپ بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایک دوسرے کے مدمقابل کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے باپ بیٹے کے کاغذات مسترد کردئیے گئے۔ این اے 107 کے ذریعے صوبائی حلقے پی پی 110 سے سابق رکن اسمبلی ملک محمد دین اور انکے صاحبزادے ملک محمد ارشد نے ایک دوسرے کے مدمقابل کاغذات جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ آفیسر نے بنک نادہندہ ہونے کے الزام میں مسترد کردیا۔ جماعت اسلامی کے سابق رکن اسمبلی ملک محمد دین متحدہ مجلس عمل کے امیدوار تھے جبکہ انکا بیٹا ملک محمد ارشد پی ٹی آئی اے ٹکٹ کا خواہشمند تھا۔