• news

بھارت: چوہوں نے اے ٹی ایم میں12 لاکھ روپے سے زیادہ کی مالیت کے نوٹ کتر ڈالے

آسام (این این آئی)انڈیا کی شمال مشرقی ریاست آسام میں جب ٹکنیشینز نے ایک خراب اے ٹی ایم مشین کو ٹھیک کرنے کے لیے اسے کھولا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔انھیں 12 لاکھ سے زیادہ مالیت کے نوٹ کترے ہوئے ملے اور ان کے مشتبہ مرتکبین کے طور پر چوہوں کے سر الزام گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شاید چوہے وائرنگ کے لیے بنے سوراخ کے راستے مشین میں داخل ہو گئے اور انہوں نے کرنسی نوٹ کو کتر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن