اے این پی نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا‘ پائیدار امن اولین ترجیح قرار
اسلام آباد(اے پی پی) عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2018ء کے موقع پر اپنے منشور کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پائیدار امن کے قیام کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2018ء کے موقع پر اپنے منشور کا اعلان کیا ہے اور منشور میں کہا گیا ملکی سالمیت کی خلاف ورزی کی کھل کر مخالفت کی جائے گی، پانچ سال سے سولہ سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے گی، بے گھر افراد کیلئے کم قیمت مکانات کی تعمیر کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ منشور میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کیلئے انشورنس پلان ترتیب دیا جائے گا جبکہ پائیدار امن کا قیام اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔