• news

میانی صاحب کے احاطے آج گرانے کا حکم‘ قبرستانوں کی اراضی پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے: ہائیکورٹ

لاہور(آئی این پی) میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضہ سے متعلق کیس میں لاہورہائیکورٹ نے (آج)جمعرات تک احاطے گرانے کاحکم دے دیااور ہدایت کی کہ ڈی سی لاہور احاطے گراکر رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق میانی صاحب قبرستان اراضی پرقبضہ سے متعلق کیس کی سماعت لاہورہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر قبرستان کمیٹی نے احاطوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق 100سے زائد احاطوں کاکوئی وارث نہیں۔جسٹس علی اکبرقریشی نے ریماکس دیئے کہ قبرستان کی اراضی پرقبضہ نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے آج تک احاطے گرانیکاحکم د یتے ہوئے ڈی سی لاہو رکو احاطے گراکر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن