• news

پاکستان کی قربانیاں قابل تعریف ، طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائی نہیں کی گئی :امریکی کمانڈر

واشنگٹن(آن لائن‘ این این آئی)افغانستان میں امریکی جنرل آسٹن ملر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں،ہمیں پاکستان سے توقع ہونی چاہیے کہ وہ نہ صرف سفارتی بلکہ سلامتی کے نکتہ نگاہ سے بھی افغان مسئلے کے حل کا حصہ ہے۔امریکی سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے افغانستان میں نیٹو کے نامزد کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آسٹن ملر نے پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کیا تاہم یہ الزام بھی عائد کیا کہ جس طرح پاکستان کی جانب سے مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی وہ پاکستان میں موجود افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے خلاف نہیں دیکھی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی توجہ 2019ء کے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے۔ جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے طالبان کو مصالحت پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن