سانگھڑ میں خسرہ کا مرض بے قابو، چار روز میں 3 بچے جان کی بازی ہار گئے
سانگھڑ (آئی این پی) سانگھڑ میں خسرہ کا وبائی مرض بچوں کی جان لینے لگا۔ شاہ پور چاکر میں چار روز میں خسرہ نے تین بچوں کی جان لے لی ہے۔شاہ پورچاکر کے گوٹھ احمد آباد میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔