پناہ گزین والدین سے جدا 70 بچے نیویارک منتقل
نیویارک (اے ایف پی) جنوبی امریکی سرحد پر والدین سے جدا کئے گئے 70 بچوں کو نیویارک کی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔ گورنر اینڈریو کیومو نے کہا ریاستی انتظامیہ حکومت کے خلاف مقدمہ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ایسے بچوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ ادھر امریکی ارکان کانگریس مہاجرین کے بچوں کے حوالے سے بل پر آج ووٹنگ کریں گے۔ سپیکر پال ایان نے کہا ہم نہیں چاہتے بچوں کو والدین سے الگ کیا جائے۔