امریکی خلائی فورس کا منصوبہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے: روس
ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی خلائی فورس کی تشکیل پر روس نے دو ٹوک ردعمل دیا ہے۔ روسی ترجمان ماریاز خانوف نے کہا ہے کہ امریکہ خلا میں بھی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کا مقصد خلا میں بھی جارحیت کرنا ہے۔ خلا کو صرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے۔ ہماری خلائی فورس صرف محدود مقاصد کیلئے ہے۔ امریکہ خلا میں بالادستی کا منصوبہ ترک کر دے۔ امریکی عزائم دنیا کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔
روس