روس سے دفاعی نظام خریدنے پر امریکہ کا ترکی کو35 ایف لڑاکا طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ
واشنگٹن(آن لائن)روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینٹ نے ترکی کو F-35 فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ترکی کو روس سے S-400 کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکہ مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF 35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے۔