• news

آپریشن میں فوجیوں نے شہریوں کو بھی قتل کیا: وزیر دفاع مالی کا اعتراف

بماکو (اے ایف پی) افریقی ملک مالی کے وزیر دفاع نے تسلیم کیا ہے ہمارے فوجی لڑائی کے دوران شہریوں کے قتل میں ملوث رہے، ہم نے اس کی انکوائری شروع کردی ہے۔ یاد رہے اجتماعی قبر ملنے کے بعد انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے۔ این جی او کسال نے ایک روز قبل انکشاف کیا تھا کہ 3 اجتماعی قبروں سے 25 نعشیں ملی ہیں۔ مقتولین میں اکثریت چرواہوں کی تھی۔ انسپکشن مشن متعلقہ علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن