جھنگ : جائیداد کے تنازعہ پر بیٹو ں کی فائرنگ سے باپ قتل
جھنگ (نامہ نگار)جھنگ میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹو ں نے باپ کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ محلہ نظام آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر غلام مصطفی اور غلام مرتضیٰ نے اپنے باپ حافظ محمد اقبال جو کہ امام مسجد تھا کو پہلے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا یا پھر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے تفتیش کے لئے مقتول کی بیوی حلیمہ اوربھائی محمد صدیق کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔