بے نظیر بھٹو شہید کا65 واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا
کراچی‘ عارفوالا (سٹاف رپورٹر+ اے پی پی) بے نظیر بھٹو کا 65 واں یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محفلیں منعقد ہوئیں اور سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔ کراچی سے سٹاف رپورٹرکے مطابق پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی۔ پیپلز پارٹی اوورسیز کی طرف سے امریکہ، یورپ اور خلیجی ممالک میں تقریبات منعقد کی گئیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری‘ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوڈیرو میں سالگرہ منائی جبکہ صدر زرداری نے کراچی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔