• news

پاکستان کا د شمن ہمارا دشمن ، فضل اللہ کی ہلاکت تعاون کا ثبوت ہے: نائب امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد ( بی بی سی )ایلس جی ویلز نے کہا کہ وہ طالبان کے اندر جنگجو عناصر کو تشدد سے باز رکھنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی کوشش کر رہا ہے تاکہ وہ تشدد کم کر کے معاملات کو مقامی سطح پر حل کرنے پر غور کریں۔ امریکہ یہ واضح کر چکا ہے کہ ہم افغان حکومت اور طالبان کے درمیان برہ راست بات چیت کی حمایت، اس میں شامل ہونے اور اس میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ہم افغان حکومت اور تمام فریقین کی حمایت کریں گے تاکہ وہ بات چیت کے ذریعے باہمی معاہدے پر پہنچ سکیں جس سے تنازعے کا خاتمہ ہو اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔حالیہ تین روزہ جنگ بندی کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’تقریباً 16 برس سے زیادہ کی جنگ کے بعد ہم نے رواں برس امن بات چیت کے حوالے سے منفرد حقیقی موقع دیکھا جس کے نتیجے میں اس تنازع کا پائیدار حل نکل سکتا ہے اور اس طرح کے معاہدے کے نتیجے میں امریکہ کے ضروری مفادات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے اور بلآخر افغانستان میں ہماری طویل مدتی مصروفیات سے منسلک اخراجات کو کم کیا جا سکے گا۔ویلز نے طالبان پر زور دیا کہ وہ لازمی تشدد کو ترک کریں، القاعدہ سے تعلقات ختم کریں اور افغانستان کے آئین کو تسلیم کریں جس میں خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ شامل ہے۔امریکہ افغانستان میں تنازعہ کے خاتمے کے لیے چار نکات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن