ورکنگ باؤنڈری سچیت گڑھ سیکٹر پر پاکستانی، بھارتی کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ
چک امرو (نامہ نگار) سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کے سچیت گڑھ سیکٹر عنایت شہید پوسٹ پر سیکٹر کمانڈرز کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ فلیگ میٹنگ میں بھارتی سیکورٹی فورسز اور پنجاب رینجرز افسروں نے سرحدی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے صورتحال کا جائزہ لیا۔ پنجاب رینجرز کی طرف سے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیر امجد حسین، ونگ کمانڈر حیمار، ونگ کمانڈر ریحان اور دیگر افسروں جبکہ بھارتی سکیورٹی فورس کی طرف سے ڈی آئی جی پی ایس دمن۔ دیووو راج۔کرنل وی کے سنگھ اور دیگر افسر شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق اسی سیکٹر پر دس اگست کو دوبارہ فلیگ میٹنگ ہوگی۔